کراچی (اسٹاف رپورٹر)قیوم آباد بی ایریا سے لاپتا ہونے والےبچہ کا پولیس 12 روز بعد بھی تلاش نہ کرسکی ، 11 سالہ محمد عمر کے اغواء کا مقدمہ ماموں کی مدعیت میں ڈیفنس تھانے میں درج ہے،مدعی مقدمہ محمد اظہر کے مطابق میرا بھانجہ محمد عمر ولد محمد سعید 2 ستمبر کو دن 12 بجے محلے کے ایک شخص سے اس کی سائیکل لے کرگھر سے نکلا تھا شام 5 بجے جب سائیکل کے مالک نے ہم سے رابطہ کیا تو ہمیں محمد عمر کی گمشدگی کا پتا چلا،محمد عمر 6 بہن بھائیوں میں پانچوں نمبر پر اور ان کے والد کا انتقال ہوچکا ہے۔