• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کو اون کرتے ہیں، عوام پر مزید ظلم نہیں ہونے دیں گے، ثروت اعجاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عوام پر مزید ظلم و ستم نہیں ہونے دیں گے،کراچی کے اسٹک ہولڈر کے ساتھ مل کر جلد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،اس بات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے ایڈووکیٹ سہیل کی قیادت قادری ہاؤس آنے والے کراچی بار کے وکلاء سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،ملاقات میں ملکی موجودہ صورتحال اور اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا،ایڈووکیٹ سہیل نےکہا کہ کراچی کے مسائل کم ہونے کے بجائے مزید بڑھتے جا رہے ہیں،عوام کے ٹیکس کے پیسے کا ضیاء ہورہا ہے،عوام کو کسی طرح کی کوئی سہولت میسر نہیں، ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ عوام پر مزید ظلم و ستم نہیں ہونے دیں گے،ہم کراچی کو اون کرتے ہیں،کراچی کے ساتھ ناانصافیاں نہیں ہونے دیں گے،کراچی کے اسٹیک ہولڈر زکے ساتھ مل کر جلد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،کراچی کو ترقیاتی منصوبوں کے نام پر لوٹا گیا ہے،تمام جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر بیٹھ کر ملک کی تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ پوری قوم کے لیے اچھے فیصلے کرنا ہوں گے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید