• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کو مذہبی انتشار کی طرف دھکیلنے کی سازش کامیاب ہونے نہیں دینگے، شاداب رضا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ خاتم الانبیاء محمد مصطفی ﷺ کی توہین کرنیوالوں کو قانونی طور پر منطقی انجام تک پہنچایا جائے،نبی کریم ﷺ اور صحابہ کرام کی توہین کرنے والوں کوقانونی طور پر نشان عبرت بنایا جائے،سوشل میڈیا سے توہین آمیز مواد کو فوری ہٹایا جائے اور اس میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے،ملک کو مذہبی انتشار کی طرف دھکیلنے کی کسی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دینگے،قادیانی ملک کی نظریاتی وجغرافیائی جڑوں کو کمزور کررہے ہیں،قادیانیوں کی اسلام وملک دشمن سرگرمیوں کو روکنا ہوگا،بھارت آبی دہشتگرد ہے جو جان بوجھ کر پانی چھوڑ تاہے تاکہ وہ پاکستان کو معاشی طور پر نقصان پہنچا کر عوام کی زندگیوں کو ختم کرسکے،پاکستان کے عوام سیلاب وبارش متاثرین خاندانوں کو کسی طور بھی تنہا نہیں چھوڑینگے،اتحاد ویکجہتی سے سیلاب وبارشوں سے متاثرہ افراد کی زندگی بحالی کیلئے ہر ممکن جدوجہد کرینگے،بھارت عالمی دہشتگرد ہے جو پاکستان اور جموں کشمیر میں دہشتگردی کیلئے سازشوں میں مصروف ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید