• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی مہران ٹاؤن، فیکٹری میں آگ، لاکھوں روپے کا سامان خاکستر

کراچی( اسٹاف رپورٹر )کورنگی مہران ٹاؤن فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپےمالیت کاسامان خاکستر ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن میں اتوار کو اچانک آگ بھڑک اٹھی ،آگ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر فوری طور پر فیکٹری میں موجود افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے بعد آگ پر قابو پانے کے لئے فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا ،کے ایم سی محکمہ فائر بریگیڈ کے فائر افسر ظفر احمد خان کے مطابق کورنگی مہران ٹاؤن فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع کنٹرول روم کو موصول ہونے پر فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں روانہ کی گئیں جنہوں نےآگ پر قابو پاکر کولنگ کا عمل مکمل کیا،انہوں نے بتایا کہ فیکٹری تین منزلوں مشتمل ہے جبکہ آگ فیکٹری کی عمارت کی پہلی منزل پر لگی، فیکٹری میں پلاسٹک اور گتا موجود تھا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید