• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کتاب اور قلم سے دوری کسی بھی قوم کے زوال کی بڑی نشانی، خالد مقبول

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنل بک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام "ادبی رابطے" کے عنوان سے کراچی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی، جبکہ مہمانِ اعزاز سید عابد رضوی تھے، اس موقع پر ممتاز شاعر و ادیب پروفیسر سحر انصاری، پروفیسر ڈاکٹر شاداب احسانی، پروفیسر نوشابہ صدیقی اور ڈاکٹر یاسمین سلطانہ فاروق سمیت نامور شخصیات نے اپنے خیالات اور تخلیقات پیش کیں تقریب میں سینیٹر خالدہ اطیب، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی طہ احمد خان، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی احمد سلیم صدیقی، فرحان چشتی، عادل عسکری، اعجاز الحق، اے پی ایم ایس او کے مرکزی انچارج حافظ شہریار و کمیٹی ، اساتذہ کرام اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی، تقریب کے پہلے حصے میں نثر اور دوسرے حصے میں شعری کلام پیش کیا گیا اپنے خطاب میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کتاب اور قلم سے دوری کسی بھی قوم کے زوال کی سب سے بڑی نشانی ہے، ایم کیو ایم پاکستان نے ہمیشہ سیاست کو علم، شعور اور آگہی کے ساتھ جوڑا ہے، کراچی پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور اس شہر کی خوشحالی ملک کے استحکام کی کنجی ہے، انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو مطالعہ، تحقیق اور ادبی سرگرمیوں سے وابستہ کرنا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے تاکہ ایک باشعور، ترقی یافتہ اور مضبوط پاکستان تشکیل دیا جا سکے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید