کراچی (پ ر) مجلس محبان محمدﷺ و آل محمدؐ کے تحت جشن میلاد النبی ؐ اور ولادت امام جعفر صادقؑ کا جلسہ نشتر پارک میں علامہ رضی جعفر نقوی کی صدارت میں منعقد ہو ا جس سے خواجہ امین نظامی ،ایاز امام رضوی ، شبر رضا ، خورشید عابد ،علامہ اصغر درس،رضی جعفر نقوی، صاحبزادہ امین قنبری ، لخت حسنین زیدی نے خطاب کیا ، مقررین نے کہا کہ رسول اکرمﷺکی ذات سے دنیا منور ہوئی آپؐ کا ذکر عبادت اور ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے ،آپ ؐ نے امن کا پیغام دیا ،بعد ازاں محمد رضا رضوی،قیصر مسعود جعفری، عرفان نظامی ،ارتضیٰ جونپوری،اسد جہاں ،صادق سردار اور دیگر نے بارگاہ رسالت ؐ و امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ،نظامت کے فرائض علامہ محمد نقی نے انجام دیئے ۔