• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پریس کلب میں محفل نعت، قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ کے3 ٹکٹس دئیے گئے

کرا چی(اسٹاف رپورٹر)آقا دوجہاں نبی کریم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پندرہ سو ویں ولادت باسعادت کے پرمسرت موقع پر کراچی پریس کلب میں معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر انوش احمد کے تعاون سے محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا،پاکستان کے معروف نعت خواں الحاج صدیق اسماعیل نے خصوصی طور پر شرکت کی محفل کی نظامت سینئر صحافی اے ایچ خانزادہ نے انجام دی ،محفل کا آغاز قاری غلام حسین کی دلنشین تلاوتِ قرآن پاک سے ہوامعروف نعت خواں فیصل حسن نقشبندی، محمد اسد ایوب، محمد زبیر، سمیر احمد سمیت نعت خواں حافظ سلمان طارق، ایاز صدیقی، واجد حسین انصاری، سبطِ حسان اور دیگر نے بارگاہِ رسالت مآب میں گل ہائے عقیدت و محبت پیش کیاا س موقع پر قرعہ اندازی کے ذریعے کراچی پریس کلب کے ممبران کو تین عمرہ کے ٹکٹس بھی دئیے گئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید