• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز حکومت نے پہلے 16 مہینوں میں کتنا قرضہ لیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)شہبازشریف حکومت نےپہلے سولہ مہینوں میں کتنا قرضہ لیا ؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔موجودہ حکومت کے ابتدائی سولہ مہینوں کے دوران قرضوں میں13078 ارب روپےکااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وفاقی حکومت کےقرضوں میں یہ اضافہ مارچ2024سےلیکرجون 2025کےدوران ہوا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویز کے مطا بق مارچ 2024 سے جون 2025 کے سولہ مہینوں کے دوران وفاقی حکومت کےمقامی قرضے میں 11ہزار796ارب روپے اوروفاقی حکومت کےبیرونی قرضے میں 1282رب روپےکااضافہ ہوا جس کے بعد وفاقی حکومت کاقرضہ جون 2025 تک بڑھ کر 77 ہزار888 ارب روپے ہوگیا جبکہ فروری2024 تک وفاقی حکومت کےقرضے64ہزار810ارب روپے تھے- دستاویز کے مطابق فروری2024تک مرکزی حکومت کا مقامی قرضہ42 ہزار675 ارب روپےتھاجوجون 2025 تک بڑھ کر54 ہزار471ارب روپے ہوا،اسی طرح فروری2024 تک وفاقی حکومت کا بیرونی قرضہ22ہزار134ارب روپے تھا اور جون2025 تک مرکزی حکومت کا بیرونی قرضہ 23 ہزار417ارب روپے کی سطح پر پہنچ چکا،واضح رہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزات کے مطابق جون 2025 تک پاکستان پر مجموعی قرضے اور واجبات 94 ہزار 197 ارب روپے ہوچکےاور گزشتہ ایک مالی سال 2024۔25 کےدوران ملکی قرضوں اور واجبات میں 8 ہزار 740 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید