• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اضافی گیس، پاکستان LNG کارگو مؤخر کرنے کی ٹھوس تجویز قطر کو پیش کریگا

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ)اضافی گیس، پاکستان LNG کارگو مؤخر کرنے کی ٹھوس تجویز قطر کو پیش کریگا، نظرثانی منصوبہ کے تحت پاکستان نے قطر سے سالانہ 80 ایل این جی کارگو استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق قطر نے پاکستان سے ایک ٹھوس تجویز پیش کرنے کو کہا ہے، یا تو 2030 کے بعد ایل این جی (مائع قدرتی گیس) کی ترسیل کو مؤخر کیا جائے یا پھر دوحہ کو نیٹ پروسیڈز ڈیفرینشل کی شق کے تحت اپنی کچھ ٹرم کارگو بین الاقوامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت دی جائے۔ یہ درخواست ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان کو گھریلو استعمال میں تیزی سے کمی کی وجہ سے گیس کے بڑھتے ہوئے بحران کا سامنا ہے۔ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) پہلے ہی فروری 2025 سے ہر ماہ ایک ٹرم کارگو—جو اطالوی توانائی کمپنی ای این آئی سے درآمد کیا جاتا ہے—کو کم طلب کی وجہ سے بین الاقوامی اسپاٹ مارکیٹ میں منتقل کر رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید