دبئی(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ ماہیک ہیسن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میچ کے بعد ہم تو ہاتھ ملانا چاہ رہےتھے مگر افسوسناک ہے کہ بھارتی ٹیم ڈریسنگ روم سے باہر نہ آئی اسی لئے سلمان علی آغانے میچ کے بعد تقریب تقسیم انعامات میں شرکت نہیں کی۔پاکستان کے کوچ مائیک ہیسن نے کہاہم میچ کے اختتام پر ہاتھ ملانے کے لیے تیار تھے لیکن یہ مایوس کن ہے کہ ہمارے حریف ٹیم نے ایسا نہیں کیا۔ ہم ہاتھ ملانے گئے تو وہ پہلے ہی ڈریسنگ روم جا چکے تھے۔ یہ میچ ختم ہونے کا افسوسناک طریقہ تھاانہوں نے کہا کہ ہم نے پچیس تیس کم رن بنائے لیکن ابھی ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوئے ہیں۔ہم نے تیس رنز کمُ بنائے ، بیٹنگ کا فیصلہ کنڈیشنز دیکھ کر کیا بھارت نے ہم کو آوٹ کلاس کر دیا بولنگ میں ہمیں نئے بولرز مل رہے ہیں۔