• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حارث رؤف پر اعتماد نہیں تو ٹیم میں رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں، احمد شہزاد

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے خصوصی پروگرام میں میزبان فاطمہ سلیم سے گفتگو کرتے ہوئےسابق کرکٹر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ یو اے ای میں چیز کرنا آسان ہوتا ہے ٹیم میں ایک فاسٹ باؤلر مسنگ ہے۔پاور پلے ٹی ٹوئنٹی میں بہت اہم ہے۔ دو فاسٹ بولر ضرور کھیلتے ہیں اگر حارث رؤف پر اعتماد نہیں ہے تو انہیں آگے ٹیم میں رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے اگر اتنے بڑے میچ میں اُن پر اعتماد نہیں کر رہے ہیں تو پھر ریڈ بال کے لیے رکھنا ہے تو اُن پر کام کریں لیگس وغیرہ رہنے دیں اگر اس میچ میں نہیں کھیلایا گیا تو انہیں وائٹ بال کے اندر نہ لیں۔ احمد شہزاد نے کہا کہ بہت اہم ہے کہ ماضی اور مستقبل کو ذہن میں رکھے بغیر حال ہی میں کھلاڑیوں کو رہنے کے لیے بہت اہم ہے۔
اہم خبریں سے مزید