• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت پھر پاکستانی ٹیم کو نفسیاتی دباؤ میں لینے میں کامیاب، ماہرین کرکٹ

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز کے خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کرکٹ کے ماہرین عبدالماجد بھٹی، سکندر بخت اور سید یحییٰ حسینی کا کہنا ہےکہ بھارت پھر پاکستانی ٹیم کو نفسیاتی دباؤ میں لینے میں کامیاب رہا۔ اگلے میچز کی تیاری کرنی چاہئے۔ میچ میں کسی قسم کی اسٹرٹیجی نظر نہیں آئی۔تفصیلات کے مطابق سینئر اسپورٹس جرنلسٹ و ماہر کرکٹ عبدالماجد بھٹی نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ پاکستان نے بہت بری بیٹنگ کی جبکہ کنڈیشنز اتنی بری نہیں تھیں اس میں کوئی شک نہیں انڈیا دنیا کی بہترین ٹیم ہے لیکن ہم نے جو کرکٹ کھیلی ہے وہ انتہائی بری تھی۔ صائم ایوب دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جو ایک مہینے میں تین بار گولڈن ڈک کا شکار ہوئے ہیں۔ ٹاپ آرڈر کو جو کردار ادا کرنا چاہیے تھا وہ ادا نہیں کیا گیا۔ بھارت ایک دفعہ پھر پاکستان کی ٹیم کو نفسیاتی دباؤمیں لینے میں کامیاب رہا ہے۔ یہاں موجود بڑے بڑے ماہرین کا یہ کہنا تھا کہ سکینڈ اننگ میں یہاں بیٹنگ کرنا مشکل ہوگا اور پھر ہمارے پاس بھی ایکسپرٹ موجود ہیں انہوں نے سوچ سمجھ کر ٹاس جیتنے پر بیٹنگ کی ہوگی لیکن کھلاڑیوں کو اتنا اسکور تو کرنا چاہیے تھا کہ انڈیا کی ٹیم کو کوئی مناسب ٹوٹل دے سکتے ۔

اہم خبریں سے مزید