• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شائقین نے پاک بھارت میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ مسترد کردیا

دبئی (اے ایف پی) کرکٹ شائقین نے ایشیاکپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے بائیکاٹ کے مطالبے کوا یک طرف رکھتے ہوئے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کا رخ کرلیا۔ اتوار کو یہاں شدید گرمی کے باوجود وہ میچ دیکھنے سیاست کو ایک طرف رکھتے ہوئے گراؤنڈ پہنچے۔ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے گروپ اے کایہ میچ گزشتہ 22؍ اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے تفریحی مقام پہلگام میں دہشت گرد حملے میں سیاحوں کی ہلاکت کے بعد ہو نےو الی مختصر جنگ کے بعد پہلی بار ہورہا ہے لیکن شائقین کا کہنا ہے کہ وہ پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے دبئی آئے ہیں ا ور سیاست کو سیاست دانوں کے لئے چھوڑتے ہیں۔ پاکستانی نژاد انجینئر محمد جاوید کے مطابق وہ جاپان سے دبئی آئے ہیں اور وہ پاکستان و بھارت دونوں کو پسند کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جاپان میں تو کرکٹ دیکھنے کو نہیں ملتی اور اس کے قطع نظر دونوں ممالک کے درمیان کیا ہورہا ہے وہ میچز دیکھنے دنیا بھر میں سفر کرتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید