• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی ایمرجنسی پلان کا آئندہ ہفتے اعلان کیا جائیگا، وزیراعلیٰ سندھ

سکھر/گڈو (جنگ نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اتوار کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں، ریلیف کیمپوں اور بیراجوں کا تفصیلی دورہ کیا اور عوام کو یقین دہانی کرائی کہ ان کا تحفظ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، زرعی ایمرجنسی پلان کا آئندہ ہفتےاعلان کیا جائےگا، کاشت کاروں کو سپورٹ کیا جائےگا۔ اس موقع پرمراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کی گندم کی پیداوار گزشتہ سال 42 لاکھ ٹن سے کم ہو کر رواں سال 31 لاکھ ٹن رہ گئی ہے تاہم مارچ 2026 تک کے لیے ذخائر موجود ہیں۔ گندم کے کاشتکاروں کے لیے یہ منصوبہ آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا تاکہ کاشتکاری کو بہتر بنایا جا سکے۔سکھر بیراج کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ نے میڈیا کو سیلابی صورت حال اور حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی۔
اہم خبریں سے مزید