اسلام آباد (محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار) مختلف قومی اور محب الوطن حلقوں کے مسلسل داؤ کی تاب نہ لاتے ہوئے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں سیکورٹی فورسز کے سات جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا بیان جاری کردیا ہے جسے تحریک انصاف نے اڈیالہ میں سزائے قید کاٹ رہے بانی کے منافی قرار دیا جارہا ہے بھارتی فتنہ خوارج کے خلاف بے جگری سے لڑ رہے سیکورٹی فورس کے شہداء کے بارے میں گزشتہ ساڑھے تین سال میں پہلی مرتبہ تحریک انصاف سے تعلق رکھنےو الے وزیر اعلی کا بیان سامنے آیا ہے یہ بیان اس وقت جاری ہوا ہے جب اڈیالہ جیل سے تحریک انصاف کا بانی بھارتی فتنے کے ساتھ مذاکرات کے لئے اپنے وزیر اعلی کو لگاتار ہدایات جاری کررہا ہے ۔