اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) پاکستان کرکٹ ٹیم نے اتوار کو ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف اپنے پہلے میچ میں سٹہ بازوں کو سخت مایوس کیا اور کروڑوں روپے بھارت پر جواء کھیلنے والے سٹہ بازوں کو منتقل ہو گئے ، میچ شروع ہونے سے پہلے سخت ٹکراؤ کا امکان تھا مگر پہلے اووروں میں ہی میچ یکطرفہ ہو کر رہ گیا اور شروع میں پاکستانی ٹیم پر داؤ لگانے والوں کو ہار سے نکلنے کا موقع ہی نہیں ملا، پاکستانی ٹیم نے ایک کمزور سکور کیا مگر بھارت کے دو کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر میچ میں جو مقابلے کا جو رجحان پیدا ہوا تھا برقرار نہ رہ سکا ۔