دبئی(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اتوار کو رات گئے اعلان کیا کہ بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم مینجر نوید اکرم چیمہ نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ سےباقاعدہ احتجاج ریکارڈ کروا دیاٹیم منیجر کا کہنا ہے کہ بھارتی کھلاڑیوں کا ہاتھ نہ ملانا اسپورٹس مین سپرٹ کے خلاف ہے، ٹاس کے وقت میچ ریفری نے کپتانوں سے ہاتھ نہ ملانے کی درخواست کی تھی جس کو بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے نظر انداز کردیا تھا۔ پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے بھارتی رویے کے خلاف اختتامی تقریب میں شرکت نہیں کی۔ پاکستان ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ بھارتی ٹیم نے جو حرکت کی اس پر پاکستانی رد عمل فطری تھا۔