کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کے لیے قرارداد جمع کرا دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق قرار داد اپوزیشن رکن فرخ جاوید نے جمع کرائی ہے۔ قرارداد کے متن کے مطابق پاکستان میں ٹک ٹاک مافیا لایؤ چٹ کے ذریعے فحاشی اور عریانی کو فروغ دے رہا ہے۔ اس ایپلی کیشن کے ذریعے نوجوان نسل خاص طور پر بچوں کو بے حیائی کی طرف راغب کیا جا رہا ہے۔ متن میں کہا گیا ہے کہ نوجوان لڑکے لڑکیاں آپس میں فحش گفتگو کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو غلط حرکات کرنے کا کہتے ہیں۔