کراچی (نیوز ڈیسک) اکثر ہم سمجھتے ہیں کہ کیلا ہر ایک کیلئے بہترین پھل ہے، لیکن ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرِ غذائیت نے خبردار کیا ہے کہ پکا ہوا (رائیپ) کیلا بعض لوگوں کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق،ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کیلے میں موجود فرکٹوز اور دیگر اجزاء بعض افراد کے معدے میں مکمل ہضم نہیں ہوتے، جس سے پیٹ پھولنے، گیس اور سوجن جیسی شکایات پیدا ہوتی ہیں۔