کراچی(سید محمد عسکری) پاکستان میں اسلامی تعاون تنظیم کے زیلی ادارے کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے ڈھاکا کی نارتھ ساؤتھ یونیورسٹی میں زرعی بایوٹیکنالوجی پر تیسرے او آئی سی یوتھ فورم کا افتتاح کردیا۔ دو روزہ فورم کامسٹیک، اسلامی تنظیم برائے غذائی تحفظ (IOFS) اور نارتھ ساؤتھ یونیورسٹی کے اشتراک سے منعقد ہورہا ہے افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی ڈاکٹر صالح الدین احمد (مشیر وزارت خزانہ و سائنس و ٹیکنالوجی) شریک ہوئے