اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وفاقی حکومت سول آرمڈفورسز کوفوج کی طرح خصوصی الاونس فراہم کرنےکے لیے متحرک ہوگئی ہے۔حکومتی ذرائع کےمطابق وفاقی وزارت داخلہ نےسول آرمڈکو50 فیصداور20فیصدخصوصی الاونس فراہم کرنےکے لیے سمری وزارت خزانہ کے ذریعے وزیراعظم کو بھجوادی،وزیر اعظم کی منظوری کے بعدسول آرمڈ فورسزکوخصوصی الاونس فراہم کیاجائے گا-