نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے دو سال بعد منی پور کا پہلا دورہ کیا، جس پر وزیراعظم کا استقبال ہڑتال اور ’’گو بیک مودی‘‘ کے نعروں سے کیا گیا۔مودی کے دورے کے موقع پر انتظامیہ نے علاقے کو فوجی چھاونی میں بدل دیا،سخت حفاظتی انتظامات، ڈرون نگرانی، کرفیو نافذ اور جگہ جگہ چیک پوسٹ لگائی گئیں۔‘پرامن احتجاج کرنے والوں پر بھارتی پولیس نے ربڑ کی گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کا استعمال کیا، جس سے درجنوں افراد زخمی ہوئے دوسری جانب منی پور کے عوام نے مودی کے دورے پرشدید غصے کا اظہار کیا۔ مقامی رہائشیوں نے کہا کہ مودی کو دو سال بعد یاد آیا کہ منی پور بھی بھارت کا حصہ ہے،دورہ عوامی زخموں پر مرہم نہیں بلکہ سیاسی دکھاوا ہے۔اطلاعات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے 13 ستمبر 2025 کو دو سال بعد منی پور کا پہلا دورہ کیا، جس پر وزیراعظم کا استقبال ہڑتال اور ’’گو بیک مودی‘‘ کے نعروں سے کیا گیا۔ انتظامیہ نے پورے علاقے کو فوجی چھاونی میں بدل دیا۔ مودی کے دورے میں سخت حفاظتی انتظامات، ڈرون نگرانی، کرفیو نافذ اور جگہ جگہ چیک پوسٹ لگائی گئیں۔