اسلام آباد (آئی این پی )وزیرمملکت برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کے تیل و گیس کے ذخائر سرمایہ کاری، ترقی اور خودمختاری کی ضمانت ہیں،پاکستان کے پاس ایک ہزار 234ملین بیرل تیل کے ذخائر موجود ہیں، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے تیل کی بروقت ایکسپلوریشن کیلئے کوششوں میں نمایاں تیزی آئی ہے،30 ارب ڈالر سرمایہ کاری سے 10 فیصد ذخائر کا استعمال ممکن ہوگا۔ ایک بیان میں وزیرمملکت پیٹرولیم نے کہا ہے کہ آئندہ دہائی کے دوران30-25 ارب ڈالر سرمایہ کاری سے 10 فیصد ذخائر کا استعمال ممکن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تیل کا سالانہ درآمدی بل 12 ارب ڈالر ہے تاہم مقامی پیداوار میں اضافہ سے پاکستان کی توانائی خود کفالت کا نیا دور شروع ہو گا۔ امریکہ اورپاکستان آئل پارٹنرشپ ، روشن معیشت اور مضبوط مستقبل کی ضمانت ہے۔