• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپال: کرپشن خاتمے، مظاہرین کے مطالبات پر عمل کیا جائیگا، سشیلا کارکی

کٹھمنڈو( اے ایف پی)نیپال کی نئی عبوری وزیراعظم سابق چیف جسٹس سشیلا کارکی نے اتوار کو عہدہ سنبھالتے ہی ’’جنریشن زی مظاہرین‘‘ کے مطالبات ماننے اور ’کرپشن کے خاتمے‘ کا وعدہ کیا ہے۔نئی عبوری وزیراعظم سشیلا کارکی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی عوامی گفتگو میں کہا کہ ہمیں جنریشن زی کے سوچ کے مطابق کام کرنا ہوگا، جب کہ یہ طبقہ کرپشن کا خاتمہ، اچھی حکمرانی اور معاشی مساوات کا مطالبہ کررہا ہے۔اتوار کو نئی عبوری وزیراعظم نے سرکاری کمپلیکس میں اہم اجلاس کی صدارت کی ، جہاں منگل کو عوامی مظاہروں کے دوران کئی عمارتوں کو آگ لگائی گئی تھی۔
اہم خبریں سے مزید