• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی سوسائٹی کے غنڈوں کے گاؤں پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، جماعت اسلامی

راولپنڈی( نیو زرپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی ، پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے عہدیداران رضا احمد شاہ، راجہ محمد جواد، بختیار الحق کیانی اور امیر زون امتیاز علی اسلم نے موضع سہال کے زمینداروں کی زمینوں پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی طرف سے زبردستی قبضے اور مالکان پر سوسائٹی کے غنڈوں اور اہلکاروں کی طرف سے ڈنڈوں اور پتھروں سے حملے کی اطلاعات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ موضع سہال کے افراد کی 2800 کنال نجی سوسائٹی آئی ہے۔ مگر نجی سوسائٹی کے مالک کا بھائی اور ان کے کارندے اور اہلکار عوام کو ڈرا دھمکا کر ان کی زمینوں پر قبضے کر رہے ہیں۔ جب گاؤں کے زمیندار مرد اور خواتین اپنی زمین کا قبضہ چھڑوانے کے لیے آئے تو ان حملہ کیا گیا۔مقامی مردوں اور خواتین کو ڈنڈوں اور پتھروں سے مارا گیا۔ یہ ظلم اور زیادتی کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی ہمارے رکن جماعت اسلامی چودھری آصف کے ساتھ بھی جھگڑا کیا گیا۔ ہمارے ایک اور جماعت اسلامی کے رکن ماسٹر سکندر کی زمین پر بھی قبضہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سہال کے مقامی زمینداروں کے ساتھ ہے۔ ہم ان کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔
اسلام آباد سے مزید