اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں صرف تین ماہ کے دولہا لوڈر رکشہ ڈرائیور کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ، صنم چوک اسلام آباد میں رہائش پذیر لنڈی کوتل کے عزت خان کی مدعیت میں نامعلوم قاتل کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے ،مقتول جاوید خان کی تین ماہ قبل مہربان ٹاؤن میں زاہد خان کی بیٹی سے شادی ہوئی تھی وقوعہ کے وقت مقتول اپنی اہلیہ کولینے سسرال جارہا تھا کہ اسے گولی ماری دی گئی۔