اسلام آباد(جنگ نیوز)سہالہ کے رہائشیوں اور تاجروں نے سہالہ پھاٹک راولپنڈی پر فلائی اوور ناگزیر ہو چکا ہے۔عوام علاقہ اپیل کررہے ہیں کہ فلائی اوور کی تعمیر جلد از جلد کیا جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے ٹریفک کا دباؤ اتنا بڑھ چکا ہےکے اگر ریل گاڑی کو گزارنے کیلئے پھاٹک کو تھوڑی دیر کیلئے بند کیا جائے تو گاڑیوں کی قطاریں دونوں اطراف لگ جاتی ہیں اور کم از کم آدھا گھنٹہ ٹریفک کو کلیئر ہونے میں لگ جاتا ہے۔بیمار لوگوں کو بہت پریشانی سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سہالہ پھاٹک سے کشمیر ،کوٹلی ستیاں،کہوٹہ آزاد پتن و دیگر علاقوں کی ٹریفک کا گزر ہوتا ہے ۔