راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ہزار لیٹر پانی ملا ملاوٹی دودھ تلف کردیا۔ ترجمان کے مطابق موٹر وے ٹول پلازہ پر دودھ بردار گاڑیوں اور رتہ امرال میں دودھ کی دوکان کیخلاف کاروائی کی گئی۔ دودھ میں ویجیٹیبل آئل اور خشک پاوڈر کی ملاوٹ پائی گئی۔ ناقص دودھ سپلائی کرنے پر 1 لاکھ روپےکے جرمانے بھی کئے گے۔دودھ والی دوکان کے خلاف قانونی کرروائی شروع کردی گئی ہے۔