اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام سیلاب زدگان کیلئے لگائے گے امدادی کیمپ میں شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک عوامی جماعت ہے اور ہمہ وقت عوام کے ساتھ ہوتی ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے کہہ کر بجلی کے بل معاف کروائے ۔ سیلاب کی زد میں آکر ہمارے کسان برباد ہو گئے ۔کسانوں کو آباد کرنے کیلئے حکومت جلد از جلد کام مکمل کرےبلاول بھٹو نے تمام سیاسی سرگرمیوں کو چھوڑ کر سیلاب زدگان کیلئے کام کررہے ہیں ۔