• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں صرف 2 وارداتوں میں 55 لاکھ روپے لوٹ لئے گئے

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی 10موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ میں اسلحہ کی نوک پر محمد رفیع سے موٹرسائیکل ،تھانہ مورگاہ کے علاقہ ٹی چوک روات میں گن پوائنٹ پر شہری سے موٹرسائیکل اور موبائل چھین لیاگیا،تھانہ مندرہ کے علاقہ جھنگی لوٹن شاہ میں قاسم نواز کے گھر کی دیوار پھلانگ کر مسلح ملزمان اندر داخل ہوئے جو الماری کے تالے توڑ کر 6تولے وزنی طلائی زیورات ، 9 عدد لیڈی سوٹ ان سلے اور 5 لاکھ روپے ،سیٹلائٹ ٹاؤن میں فیصل منیر کے گھر سے 10تولہ کےطلائی زیورات مالیتی 25لاکھ روپے اور ڈیڑھ لاکھ روپے کیش،گنگانوالہ چکری میں محمد ہاشم کے گھرسے 8 لاکھ روپے اور 3تولے وزنی طلائی زیورات چوری کرلئے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید