اسلام آباد( نیو ز ر پو رٹر)سی ڈی اے مزدور یونین(سی بی اے) کے زیر اہتمام سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے واضح احکامات کے باوجودسی ڈی اے ملازمین کو تاحال پلاٹوں کی الاٹمنٹ نہ ہونے کے خلاف احتجاجی جلسہ آج مورخہ 16ستمبربروزمنگل بوقت صبح دس بجے مین چیئرمین کمپلیکس سیکٹر جی سیون فور،اسلام آباد میں ہوگا۔اس احتجاجی جلسے میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین سمیت دیگر مرکزی قائدین شریک ہوں گے اور ادارے کے ہزاروں محنت کش اپنے حقوق کے حصول کے لیے بھرپورشرکت کریں گے۔