واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکہ اور چین میں ٹک ٹاک ڈیل کا فریم ورک طے، ٹرمپ اور شی جمعہ کو بات کرینگے۔ تجارت تنازع کم کرنیکی کوشش، 17 کروڑ امریکی صارفین والی ایپ پر کئی ماہ مذاکرات کے بعد اہم پیشرفت، معاہدے کا مقصد امریکی سیکورٹی خدشات دور کرنا اور ٹک ٹاک کی "چینی خصوصیات" برقرار رکھنا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اور چینی حکام نے کہا ہے کہ وہ ٹک ٹاک کو امریکی کنٹرول میں دینے کے لیے ایک فریم ورک معاہدے پر متفق ہوگئے ہیں، جس کی باضابطہ تصدیق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان جمعہ کو ہونے والی کال میں کی جائے گی۔