• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے طلباء اپنی قابلیت سے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں،خالد حفیظ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے طلباء اپنی محنت و قابلیت سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں ہمارے نوجوان انتہائی باصلاحیت ہیں، معیاری تعلیم و تربیت کے مستقل مواقع میسر آتے رہیں تو ہمارے طلبہ ملکی مجموعی و اقتصادی ترقی میں بہترین کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نے بیوٹمز سول انجینئرنگ کے طالب علم محمد عدیل کے یو ایس اے گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام 2025 مکمل کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بیوٹمز کے فارغ التحصیل طلبہ قومی و بین الاقوامی اداروں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں جو جامعہ کی جدید تقاضوں سے مزین تدریسی معیار کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نے کہا کہ جامعہ کی ترجیحات میں شامل ہے کہ طلباء کو تعلیمی زیور سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں کاروباری رجحانات کی جانب مائل کیا جائے تاکہ ہمارے طلباء خودکار روزگار شروع کرکے نوکری تلاش کرنے والوں کے بجائے نوکریاں تخلیق اور مہیا کرنے والوں میں شامل ہو سکیں۔بیوٹمزکیطالب علم محمد عدیل، شعبہ سول انجینئرنگ، نے یو ایس اے گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام 2025 کامیابی سے مکمل کیا،اس شاندار کامیابی پر وائس چانسلر ڈاکٹر خالد حفیظ اور بیوٹمز کے اساتذہ نے محمد عدیل کو مبارکباد پیش کی۔ علاوہ ازیں وائس چانسلر بیوٹمز نے بیوٹمز کے اساتذہ وافسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کو بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے سے ربط، تعلیمی وظائف اور تحقیقی شراکت داری کے مواقع پر رہنمائی فراہم کرنے پرخصوصی توجہ مرکوز رکھیں۔
کوئٹہ سے مزید