• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس پر حملے اور منشیات فروشی سمیت دیگر الزامات پر متعدد افراد کیخلاف مقدمات

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، پولیس پر حملے اور منشیات فروشی سمیت دیگر الزامات کے تحت متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، تفصیلات کے مطابق ممتاز آباد پولیس نے پولیس پارٹی پر حملہ کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے اہلکار کی وردی پھاڑ کر محبوس بنانے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 10افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،گلگشت پولیس نے ملزم فہد سے 1010گرام چرس اور 1015گرام آئس، ڈی ایچ اے پولیس نے ملزم صفدر سے 10لیٹر شراب، قادر پورراں پولیس نے ملزم فضل عباس سے 1080گرام چرس اور ملزم شاہد سے 150لیٹر شراب، کینٹ پولیس نے ملزم ابراہیم سے 520گرام چرس، چہلیک پولیس نے ملزم جمشید سے 10لیٹر، ملزم شاہد سے 10لیٹر ، ممتاز آباد پولیس نے ملزم سہیل سے 8لیٹر، لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم شہباز سے 10لیٹر جب کہ بوہڑ گیٹ پولیس نے ملزم محمد علی سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ، پولیس تھانہ بی زیڈ نے بدنام زمانہ منشیات فروش اشتیاق حسین ولدخادم حسین کو گرفتار کرکے 1 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی،الپہ پولیس نے کمسن بچے سے موبائل فون چھین کر فرار ہونے والا ملزم کو گرفتار کر لیااور موبائل مالک کے حوالے کر دیا، چہلیک پولیس نے اے ٹی ایم میں ایلفی ڈال کر لاکھوں کا نقصان کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،چلڈرن ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے تین افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ،کینٹ پولیس نے امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،بدھلہ سنت پولیس نے اغوا ہونے والا 11سالہ بچہ کو بازیاب کرکے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ، مظفر آباد پولیس نے فرٹیلائزر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ بی زیڈ پولیس نے شہری کو اغوا کرنے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پرتھانہ کینٹ پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا جب کہ صدر شجاع آباد پولیس نے مبینہ زیادتی کی مختلف اطلاعات پر تحقیقات شروع کردی۔
ملتان سے مزید