• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹم حکام کی ملتان ایئر پورٹ پر کارروائیاں، ڈھائی کروڑ سےزائد رقم، آئی پیڈز اور شراب کی بوتل برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان ایئر پورٹ پر کسٹم حکام کی کارروائیاں ،ڈھائی کروڑ سے زائد پاکستانی کرنسی، آئی فونز  اور  ٹیب برآمد ،تفصیلات کے مطابق    ملتان کے نواحی علاقے سے تعلق رکھنے والا  فیاض حسین اہلخانہ کے ہمراہ ملتان ایئر پورٹ پہنچا تو کسٹم حکام نے دوران تلاشی سفری بیگ سے دو کروڑ پچاس لاکھ چار ہزار روپے پاکستانی کرنسی برآمد کرلی جسے  کرنسی تبدیل کروانے کے بعد  سفر کرنے کی اجازت دے دی ،دریں اثنا نجی ایئر لائن کی پرواز ابو ظہبی سے ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس کسٹم ملازمین نے ذیشان خان کے بیگ سے چار آئی پیڈ پرو اور تین ایپل ایئر پوڈ ز برآمد کرلیے، دبئی سے ملتان پہنچنے والی پروازFZ325 میں سوار شخص عبدالسلام سے چار سرفیس پرو ٹیب برآمد کرلیے اوراسی فلائٹ میں سوار شخص عاصم غفور سے شراب کی بوتل برآمد کرلی، کسٹم حکام سے مسافروں سے برآمد ہونے والا سامان تحویل میں لیکر کاغذی کارروائی کے بعد تمام مسافروں کو گھر روانہ کردیا۔
ملتان سے مزید