• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر منظور شدہ/ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے کی جانب سےغیر منظور شدہ/ غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کے احکامات پر انفورسمنٹ اور اربن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ کی غیر منظور شدہ ہاوسنگ سکیموں کے خلاف کاروائیوں میں مجموعی طور پر 3 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کا روڈ نیٹ ورک اور سیوریج سسٹم مسمار کر دیا گیا۔ایم ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے غیر منظور شدہ کالونیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متی تل روڈ پر واقع سید صداقت حسین بخاری کی بخاری ولاز کے نام سے غیر منظور شدہ لینڈ سب ڈویژن کا بکنگ آفس سیل کر کےروڈ نیٹ ورک اورسیوریج سسٹم مسمار کر دیا۔ملتان پبلک سکول روڈ محمد احمد اور محمد شعیب کی فیض ٹاؤن کے نام سے غیر منظورشدہ لینڈ سب ڈویژن کا روڈ نیٹ ورک مسمار کر دیا۔بوسن روڈ نزد عاطف سٹریٹ پر واقع عبد الرؤف کی منتہا ولاز کے نام سے غیر منظور شدہ لینڈ سب ڈویژن کا روڈ نیٹ ورک اور سیوریج سسٹم مسمار کر دیا ۔علاوہ ازیں ایم ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئےسیداں والا بائ پاس چوک پر قائم عارضی تجاوزات بصورت ریڑھی پھٹے وغیرہ کو ہٹوا کر روڈ سائیڈز کو کلیئر کروا دیا۔
ملتان سے مزید