ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 18مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ گلگشت کے علاقے اقبال سے تین ڈاکو اسلحہ کی نوک پر 17ہزار و گھڑی لوٹ کر فرار ہوگئے ،تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے زاہد سے دو ڈاکو گن پوائنٹ پر 1لاکھ 85ہزار چھین کر فرار ہوگئے جبکہ تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے داود قادر کی موٹرسائیکل کینٹ کے علاقے محمد ارشد کی نقدی 45ہزار و موبائل بستی ملوک کے علاقے محمد علی کے پچیس ہزارودو ہزار اینٹیں راجہ رام کے علاقے شبیر احمد ،شہزاف حسین کی موٹرسائیکلیں صدر جلالپور کے علاقے جلال حسین کا انورٹر محمد یوسف کے موبائلزفونز سٹی جلالپور کے علاقے باقر حسین کے گھر سے طلائی زیور وغیرہ گلگشت کے علاقے سعد کا میٹر بجلی ڈی ایچ اے کے علاقے اللہ بخش کی سائیکل صدر کے علاقے طارق کا میٹر بجلی سجاد کی موٹرسائیکل الپہ کے علاقے بلال کے گارڈر ٹی آ ر فہد کی بکری رفیق کی نقدی بیا لیس ہزار و بکرا اور قادر پورراں کے علاقے قسور کا موبائل چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔