• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے مخیر حضرات ، سماجی تنظیمیں لائق صد تحسین ہیں، سید جعفر شاہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران ملتان کے ضلعی صدر سید جعفر شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے مخیر حضرات اور سماجی تنظیمیں لائق صد تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان نیک دل افراد اور اداروں نے مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ بھائیوں اور بہنوں کو تنہا نہیں چھوڑا بلکہ اپنی جانفشانی اور خلوصِ نیت سے امدادی سامان، اشیائے خوردونوش اور دیگر ضروریات زندگی فراہم کر کے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔سید جعفر شاہ نے مزید کہا کہ تاجر برادری بھی اس نیکی کے کام میں پیچھے نہیں رہے گی اور ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔
ملتان سے مزید