• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ وسیب کے سیلاب متاثرین کیلئے فوری فنڈز مہیا کریں،سرائیکستان قومی کونسل

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیلاب سے اربوں کا نقصان ہواہے، عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی جائے، وزیر اعلیٰ  مریم نواز وسیب کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے فوری فنڈز مہیا کریں، ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرائیکستان قومی کونسل ظہور دھریجہ نے ملاقات کیلئے آنے والے سرائیکی رہنما شعیب نواز خان بلوچ، سرائیکی وکی پیڈیا کے بانی پروفیسر پرویز قادر خان اور دیگر سے ملاقات کے دوران کیا، ظہور دھریجہ نے مزید کہا کہ وسیب میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، وسیب کی تمام جماعتیں آگے آئیں اور سیلاب کے مسئلے پر آل پارٹیز سیمینارز میں شرکت کریں۔
ملتان سے مزید