ملتان(سٹاف رپورٹر)سی ٹی او ملتان کی ہدایت پر ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے NTC ڈرائیورز کے لیے روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد کیا. پولیس لائن ڈرائیونگ سکول میں منعقدہ ورکشاپ کے پہلے روز ڈرائیورز کو ٹریفک آگہی لیکچرز دیے گئے، ڈرائیورز کو تلقین کی گئی کہ وہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں، اکثر ڈرائیور سڑک کے درمیان میں کھڑے ہو کر مسافر بٹھا رہے ہوتے ہیں جس کی وجہ بہت زیادہ ٹریفک پرابلم بنتا ہے۔ آپ ٹریفک رولز کو فالو کریں۔