• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں،5من بدبودار اور مضر صحت گوشت برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر) مردہ گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیم نے کبیروالا میں رہائشی گھر سے مردہ گوشت برآمد کرلیا، ملزمان کا فوڈ سیفٹی ٹیم پر تشدد، بعدازاں پولیس کی موجودگی میں 5 من مضر صحت گوشت برآمد کرکے تلف اور کار سرکار میں مداخلت، مردہ گوشت کی برآمدگی پر 7 افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کرادی گئی،۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کبیروالا کے علاقے محلہ بھٹیاں والا میں ایک رہائشی گھر سے 5 من بدبودار اور مضر صحت گوشت برآمد کیا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کی جانب سے فوڈ سیفٹی ٹیم پر تشدد بھی کیا گیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم کے کال کرنے پر پنجاب پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد بدبودار اور ناقص گوشت برآمد کرکے تلف کردیا گیا۔ کار سرکار میں مداخلت اور فوڈ سیفٹی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 7 افراد کیخلاف تھانہ سٹی کبیروالا میں ایف آئی آر درج کروادی گئی۔
ملتان سے مزید