ملتان(سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران پرانی سبزی منڈی روڈ چوک شہیداں کے صدر و مرکزی تنظیم تاجران ملتان کے نائب صدر ر انامحمد اویس علی نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد تاجر برادری کی اولین ترجیح ہے جو مشکل کی اس گھڑی میں انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی بحالی کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سید حمیرا شاہ کے ہمراہ متاثرین سیلاب کی امداد کے سلسلے میں راشن تقسیم کیے جانے کے موقع پر کیا، اس موقع پر رانا نوید سعید ایڈووکیٹ،رانا زبیر علی،چوہدری راشد اور راؤ نعمان بھی موجود تھے۔