• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن میلادالنبی ﷺ پر بہترین سجاوٹ کرنے والوں میں انعامات تقسیم

ملتان (سٹاف رپورٹر) بزم حنانہ اور متحدہ مجلسِ شہریان کے زیر اہتمام جشن عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پرشہر اور کینٹ میں بہترین سجاوٹ اور چراغاں کرنے والی دینی، سماجی اور تاجر تنظیموں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب پریس کلب ہال میں منعقد ہوئی، تقریب میں بزم حنانہ کے صدر اور متحدہ مجلسِ شہریان کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد ظفر قریشی حامدی، چیئرمین متحدہ مجلسِ شہریان محمد یونس غازی، محمد ایوب مغل نورانی، علامہ مفتی محمد عثمان پسروری، ڈاکٹر محمد اکمل مدنی، میاں جاوید قریشی، محمد ہاشم طارق، حاجی فدا محمد حامدی، علامہ مرزا ارشد القادری اور میاں ظفر اقبال نے انعامات تقسیم کیے۔
ملتان سے مزید