• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب زدگان کی خدمت انسانیت کا عظیم فریضہ ہے، علامہ مظہر سعید کاظمی

ملتان (سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اہلسنت پاکستان اور صدر تنظیم السعید پاکستان علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی خدمت انسانیت کا عظیم فریضہ ہے،یہ بات انہوں نے تنظیم السعید ملتان کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے تنظیمی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تمام توانائیاں سیلاب متاثرین کی امداد، اعانت اور بحالی کے لیے وقف کر دیں ، اجلاس میں مرکزی رابطہ سیکرٹری احمد اقبال سعیدی، ضلعی صدر محمد طاہر حامد، سٹی صدر محمد بلال سعیدی، محمد ایوب بزدار، ملک برخوردار بچہ، محمد ارشاد سعیدی، محمد رمضان انصاری اور  محمد کاظم سعیدی سمیت دیگر نے شرکت کی، دریں اثنا تنظیم السعید ضلع ملتان کے عہدیداران نے جماعت اہل سنت پاکستان کے بلا مقابلہ امیر منتخب ہونے پر علامہ پروفیسر سید مظہر سعید کاظمی کو مبارکباد پیش کی اور پھولوں کے ہار پہنائے۔
ملتان سے مزید