ملتان(سٹاف رپورٹر) تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقےمیں جیب تراش شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ،تفصیلات کے مطابق گلشن مارکیٹ میں اشرف نامی شخص موجود تھا کہ جیب تراش علی رضا نے اپنی انگلیوں کا کمال دکھانا چاہا تو شہریوں نے دیکھ لیا اور شور شرابہ کیا تو جیب تراش ملزم فرار ہوگیا جسے شہریوں کی بڑی تعداد نے گھیرے میں لیکر دبوچ لیا اور خوب درگت بنائی جس کے بعد اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر عوام کے ہاتھوں پکڑے جانے والے جیب تراش ملزم علی رضا کو تحویل میں لیکر پابند سلاسل کردیا اور کارروائی شروع کردی۔