کراچی (اسٹاف رپورٹر) سول اسپتال کراچی میں آکسیجن سپلائی سسٹم کی اپ گریڈیشنکا کام جاری ہے، اسپتال کے مختلف شعبہ جات کو آکسیجن کی ترسیل کے لئے پانچ مرکزی لائنیں بچھائی جا رہی ہیں۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید خالد بخاری کے مطابقاسپتال میں پہلے صرف ایک مرکزی آکسیجن لائن موجود تھی، جس کے باعث پریشر میں کمی رہتی اور وارڈز میں حفاظتی والوز کی سہولت بھی میسر نہ تھی۔ اب اس نظام کو اپ گریڈ کرتے ہوئے پانچ مرکزی لائنیں بچھائی جا رہی ہیں تاکہ تمام شعبوں کو مستحکم اور یکساں پریشر کے ساتھ آکسیجن فراہم کی جا سکے۔ ڈاکٹر خالد بخارینے مذید بتایا کہسہولت کے لیے ہر وارڈ میں علیحدہ لائنز کے ساتھ الارم اور میٹرنگ سسٹم بھی نصب کیے جا رہے ہیں۔