• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میجر جنرل عمران سرتاج انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (نارتھ) مقرر

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی بیورو کریسی میں تقر ر وتبادلے،میجر جنرل عمران سرتاج کو  میجر جنرل انجم ریاض کی جگہ  انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (نارتھ)  مقرر کیا گیا  ان کی تقرری سکانمنٹ کی بنیاد پر کی گئی ،ڈائریکٹر آئی بی ڈویژن محمد بلال ریاض برکی کی نیب میں ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کی مدت میں 2 سال کی مزید توسیع ، 20 ستمبر 2025 سے شمار ہو گی۔ پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس  کی گریڈ 19 کی  افسرسامعہ مستنصر کی خدمات 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر سول سروسز اکیڈمی لاہور کے سپرد ،تقرری کے منتظر او ایم جی کے گریڈسترہ کے افسر علی احمد کو سیکشن افسر فنا نس ڈویژن ،محمد اسد الحق کا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن  جبکہ محمد ارسلان خان کا دفاع ڈویژن سے خزانہ ڈویژن تبادلہ کیا گیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے  باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ۔
اہم خبریں سے مزید