• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ڈائریکٹر پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کراچی شیراز احمد اور 6 اپریزر افسر معطل

کراچی ( رپورٹ / سہیل افضل ) فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم کی وجہ سے ریونیو میں 100 ارب روپے کا نقصان کی خبر اور رپورٹ میڈیا میں لیک کرنے کے الزام میں سابق ڈائریکٹر پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کراچی شیراز احمد کو 120 یوم کے لئے معطل کر دیا گیا۔ ایف بی آر نے گریڈ16 کے 6 اپریزر آفیسرز کو بھی معطل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی ایک آڈٹ رپورٹ میڈیا میں جاری ہو ئی جس میں کہا کیا گیا تھا کہ فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم شروع کرنے کی وجہ سے ریونیو میں 100 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید