کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدے میں ایسی کوئی شق موجود نہیں جو کسی تیسرے ملک کی شمولیت کو روکتی ہو یا کسی تیسرے ملک کے خلاف ہو تاہم کسی اور ملک کی شمولیت کے حوالے سے بات کرنا فی الحال قبل از وقت ہوگا،اپنے دفاعی معاملات میں مکمل خودمختاری رکھتا ہے،افغانستان کی موجودہ حکومت پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں ہے،سینئر صحافی و تجزیہ کار، حامد میر نے کہا کہ امریکا نے قطر کے ساتھ اعتماد شکنی کی ہے۔ قطر نے امریکی افواج کو اپنی سرزمین پر اڈے فراہم کیے، اس امید پر کہ واشنگٹن انہیں سکیورٹی کی ضمانت دے گا۔