• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین لائن پروجیکٹ، بلدیہ عظمیٰ کراچی نے بغیر اجازت کام شروع کرنے پر بند کرا دیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمی کراچی نے بغیر اجازت کام شروع کرنے پرایم اے جناح روڈ پرگرین لائن پروجیکٹ کے دوسرے فیزکا کام بند کرا دیا ،میئر کراچی کی ہدایت پر محکمہ سٹی وارڈن کی ٹیم نےمنصوبے کی سائٹ پرپہنچ این او سی مانگا اور نہ ہونے پر کنٹریکٹرز کو کام کرنے سے روک دیا کے ایم سی ذرائع نے بتایا کہ پی آئی ڈی سی ایل حکام کے پاس2017کا این اوسی ہےیہ بہت پراناہے اور اس وقت کراچی انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ تھی اور پی آئی ڈی سی ایل کا کوئی وجود نہیں تھا دوسری وجہ یونیورسٹی روڈ پر جاری ریڈ لائن منصوبہ ہے جس میں تاخیر کے باعث شہریوں کو پہلے ہی مشکلات کا سامنا ہے ایک اہم سڑک کھودنے سےلوگوں کی پریشانی مزیدبڑھ جائے گی واضح رہے نمائش تا جامع کلاتھ گرین لائن منصوبے کے بقیہ کام پر اگست میں آغاز کیا گیاتھاپی آئی ڈی سی ایل حکام کا کہنا ہے کہ کے ایم سی محکمہ انجینئرنگ کے سپریٹنڈنٹ انجینئر آئی اینڈ کیو سی کے دستخط سے 12اکتوبر2017کو جاری کی گئی این او سی ادارے کے پاس موجود ہے،پی آئی ڈی سی ایل کے حکام نے کے ایم سی کی جانب سے منصوبے پر کام بند کرائے جانے پر تحفضات کا کا اظہار کیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعے کو میئر اور پی آئی ڈی سی ایل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے مابین ملاقات متوقع ہے جس میں مذکورہ تنازعہ کا حل نکلنے کا امکان ہے۔
اہم خبریں سے مزید